منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

کورونا کے سبب تعلیمی اداروں کی بندش اور گھروں سے آن لائن پڑھنے والے طلبا کی پریشانیوں میں اضافہ

datetime 4  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ  (این این آئی )کورونا وائرس کے سبب تعلیمی اداروں کی بندش اور گھروں سے آن لائن پڑھنے والے طلبا اب پریشان ہو گئے اور جلد تعلیمی سلسلے کی بحالی کے خواہاں ہیں۔کورونا وائرس سے بچائو کے لیے جہاں ایک طرف تعلیمی اداروں کی بندش طلبا کے تعلیمی حرج کا سبب بن رہی ہے وہیں دوسری طرف اب طلبا بھی گھروں میں رہ کر بور ہو چکے ہیں۔ ہائر ایجوکیشن کے طلبا

ہوں یا پرائمری و سیکنڈری اسکولوں کے بچے وہ اب تعلیمی سلسلے کی جلد بحالی کے خواہاں ہیں۔تعلیمی اداروں کے طلبا اب اپنے اسکول کی روزمرہ کی مصروفیات کو یاد کرنے لگے ہیں۔ صبح اٹھنا، کھیلنا اور آن لائن کلاسز میں مصروف بچوں کو اب کلاس رومز کی یاد شدت سے ستا رہی ہے۔بچے کہتے ہیں کہ اب اسکول کھلیں گے تو وہ ضرور جائیں گے۔ جہاں وہ نہ صرف پڑھیں گے بلکہ اپنے دوستوں سے بھی ملاقات کریں گے۔یونیورسٹیز اور کالجز میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کہتے ہیں کہ سب کچھ جیسے رک سا گیا ہے۔ آن لائن پڑھائی، کمرہ کلاس میں پڑھنے کا نعم البدل نہیں ہو سکتا۔ جو کچھ آپ کلاس میں بیٹھ کر سیکھ رہے ہوتے ہیں وہ آن لائن کلاسوں  میں نہیں سیکھ سکتے۔ حکومت کو اب جلد تعلیمی ادارے کھول دینے چاہئیں۔دوسری جانب والدین کہتے ہیں کہ کورونا وائرس سے حفاظت ضروری ہے اور تعلیمی اداروں کی بندش سے بچوں کا ناقابل تلافی نقصان بھی ہو رہا ہے۔ بچے گھروں میں شرارتیں کرتے ہیں لیکن ضروری ہے کہ پہلے ہم اس بیماری سے بچ جائیں پھر بچے اسکول بھی چلے جائیں گے۔تعلیمی اداروں کی بندش سے نہ صرف بچوں کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے بلکہ یہ نفسیاتی دبائو کا بھی شکار ہو رہے ہیں تاہم تعلیمی ادارے کھولنے جانے کا فیصلہ صوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں ہی ہو گا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…