جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

محکمہ خزانہ سندھ میں کھربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

datetime 4  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن )محکمہ خزانہ سندھ میں کھربوں روپے کی کرپشن کے انکشاف کے بعد رپورٹ چیئرمین نیب کو ارسال کردی گئی ہے، کرپشن سرکاری ملازمین کی پنشن کی مدمیں کی گئی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ سندھ میں بڑی کرپشن کا انکشاف ہواہے،اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ محکمہ خزانہ کی کرپشن کے شواہد پر مبنی رپورٹ چیئرمین نیب کو

ارسال کردی گئی ہے،رپورٹ کے مطابق 2کھرب31ارب45کروڑ23لاکھ47ہزار700روپے ٹھکانے لگائے گئے۔ذرائع نے بتایا کہ کھربوں کی کرپشن سرکاری ملازمین کی پنشن کی مدمیں کی گئی، کرپشن کی رقم دادواور جوہی کے رہاشیوں کے بینک اکائونٹس میں منتقل کی گئی، رقم محکمہ خزانے کے ٹریژری آفس سے منتقل کی گئی، جس میں سے زیادہ رقم دواچ فیملی کے مختلف افرادکے نام پراکائونٹس میں منتقل کی گئی۔ذرائع کے مطابق پنشن کی رقم 2012سی2017کے دوران اکائونٹ میں منتقل کی گئی، پنشن کی رقم جعلی اکائونٹس اور اہم شخصیت کے فرنٹ مین کے اکائونٹ میں بھی منتقل ہوئی۔ذرائع نے بتایاکہ نیب نے دواچ فیملی سمیت چون افراد کونوٹس جاری کردیئے ہیں، جس میں سے 30افرادنے بیان ریکارڈکرایااورحلف نامہ بھی دیاہے، بیان جمع کرانے والوں کواکائونٹ کھلنے اور رقم منتقل ہونے کاعلم ہی نہیں۔ذرائع نے بتایاکہ رقم مختلف اوقات میں ایک بینک کی147اکائونٹس میں منتقل کی گئی، دواچ فیملی کے 22 ارکان کے 84اکائونٹس میں ایک کھرب سے زائدرقم منتقل کی گئی، یہ رقم ڈسٹرکٹ اکائونٹ افسر کی سہولت کاری سے محکمہ خزانے کے سسٹم سے ریلیزکرائی۔محکمہ خزانہ سندھ کی بڑی کرپشن کی تحقیقات کے لئے 7رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ #/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…