پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

گرینڈ ڈائیلاگ کی تیاریاں تیز محمد علی درانی کی چوہدری نثار سے خاص ملاقات دونوں میں کیا بات چیت ہوئی؟تفصیلات آگئیں

datetime 4  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی دوبارہ سیاست میں متحرک ، میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی اور فنکشنل لیگ کے رہنما محمد علی درانی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں ملکی سیاست میں محاذ آرائی ،

اپوزیشن تحریک اور گرینڈ ڈائیلاگ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔ یاد رہے کہ محمد علی درانی قومی سطح کے ڈائیلاگ کیلئے اس سے قبل اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے بھی جیل میں مل چکے ہیں، جبکہ محمد علی درانی نے لاہور میں صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کی، جس میں اپوزیشن تحریک کو ختم کرکے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مفاہمت کی راہ کو ہموار کرنا ہے۔دریں اثنا وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا چورن نہیں بکا، میرا مفت مشورہ ہے ذرا سانس لیں، چائے پئیں، کوئی نیا چورن بازار میں لائیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ آپ مکمل پٹ گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ مریم مواز اور بلاول تو نئے مہمان ہیں، فضل الرحمن جیسے پرانے گھاگ نے جیسی غیرذمہ دارانہ گفتگو کی ،ان کی گفتگو سے لگتا ہے ہوش کی بجائے جوش پر حکمت عملی بنائی جو بری طرح پٹ گئے ، علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہاہے کہ سینٹ انتخابات میں خریدو

فروخت کرپشن ہے، دھاندلی کے خلاف بات کر نے والی اپوزیشن اوپن بیلٹ کے خلاف ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان نے دنیا کرکٹ میں نیوٹرل ایمپائر لائے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے الیکشن کی شفافیت کیلئے دھرنا دیا،اپوزیشن والے الیکشن

میں دھاندلی کی باتیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن دھاندلی کی بات کرتی لیکن اوپن بیلٹ کے خلاف ہے،ہم الیکشن میں شفافیت چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سینٹ انتخابات میں خریدوں فروخت ہوتی،سینٹ انتخابات میں خریدو فروخت کرپشن ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…