اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے مچھ میں دہشتگردانہ حملے کی مذمت و گیارہ کان کنوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔ اپنے بیان میں رحمن ملک نے کہاکہ کان کنوں پر ظالمانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت و لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں، دھشتگردانہ حملے میں گیارہ غریب کان کنوں کی شہادت پر دلی دکھ، درد و افسوس ہوا ہے۔
انہوں نے شیعہ سنی سے اپیل ہے کہ دشمن کی چالوں میں نہ آئے، آنے والے کچھ ہفتے پاکستان کے لئے نہایت ہی نازک ہیں،وزیراعظم عمران خان ہوش سے کام لے اور اپنا بڑا کردار ادا کرے۔انہوںنے کہاکہ ملک دشمن عناصر اسطرح کے بزدلانہ حملوں سے پاکستان کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، دشمن پاکستان کیخلاف اپنی ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا