ہنززہ (این این آئی) ہنزہ میں منفی 15 ڈگری میں پہاڑ کو تراش کر صرف 18 روز میں 1500 سیڑھیاں بنانے کا دعویٰ کیا گیا ۔ہنزہ کے گاؤں گلمت کے لوگوں نے منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ کی خون جما
دینے والی سردی میں صرف 18 دن میں پہاڑ کو تراش کر 1500 سیڑھیاں بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔سیڑھیاں بنانے کے اس کارنامے میں مرد اور بزرگ شہریوں کے ساتھ خواتین نے بھی حصہ لیا۔