جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

7 دن قبل گھر کے اندر پراسرار طور پر قتل کاڈراپ سین

datetime 4  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ (این این آئی)سات دن قبل گھر کے اندر پراسرار طور پر قتل کاڈراپ سین ہوگیا، بیوی قاتل نکلی،ملزمہ نے اعتراف جرم کرلیا۔حنیف اللہ ساکن تازہ گل گڑھی اکبرپورہ نے 27-12-2020 کو پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا

اپنے بیوی بچوں کیساتھ میرے گھر کے قریب رہائش پذیر ہے۔رات کو بہو نے آکر کہا کہ نامعلوم ملزم نے میرے بیٹے پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے۔جس پر تھانہ اکبر پورہ میں مقدمہ نمبر471 مورخہ 27-12-2020 جرم 302 درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R)نجم الحسنین نے گھر کے اندر پراسرار طور پرقتل کا نوٹس لیتے ہوئے طیب جان DSPپبی کی سربراہی میں پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزم کی گرفتاری کاٹاسک حوالہ کیا۔پولیس نے اپنی تفتیش پیشہ وارانہ انداز میں شروع کرکے مختلف زاویوں سے تفتیش کی۔تفتیش کے دوران حالات اور شواہد سے تفتیشی افسران کو مقتول کی بیوہ کے بیانات پر شک ہوا۔جس کو باقاعدہ طور پر شامل تفتیش کیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کر تے ہوئے سب اُگل دیا۔ کہ مقتول اکثر اُس کے ساتھ لڑتا اور ضروریات زندگی کی چیزیں فراہم نہیں کرتا۔رات کو سونے سے پہلے بے ہوشی کی دوا کھانے کی چیزوں میں ملکر دی اور رات کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…