بھارت کے خلاف پاک فوج نے آواز دی تو پہلی صف میں کھڑے ہوں گے، ثروت اعجاز قادری کا دلیرانہ فیصلہ

3  جنوری‬‮  2021

کراچی(آن لائن ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہا کہ بھارت پہلے اپنا گھر درست کرے پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے،بھارت میں سرکاری سرپرستی میں جنونی ہندؤ اقلیتوں کو نشانہ خواتین سے زیادتی اور مظالم ڈھاتے ہیں،کشمیر میں جعلی ڈومیسائل سمت انسانی حقوق کی پامالیوں سے بھارت کا ریکارڈ بھرا پڑا ہے،بھارت اپنے ناپاک مقصد

میں کسی طور بھی کامیاب نہیں ہوسکتا،پاکستان کے عوام مودی حکومت کی ہر سازش کو ناکام بنانے اور اس کے گھناؤنے فعل سے نمٹنا اچھی طرح جانتے ہیں،بی جے پی حکومت انسانیت دشمن ہے جس نے انسانیت کا قتل اور مذہب کی آڑ میں کھلی دہشتگردی کی ہے،پاک فوج کی قربانیوں کو ملک کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،بھارت کے خلاف پاک فوج نے آواز دی تو پہلی صف میں کھڑے ہونگے،انتہاپسندی کے خلاف ہیں مگر مودی حکومت انتہاپسندی ودہشتگردی کرکے مسلمانوں کی بھارت اور کشمیر می نسل کشی کررہی ہے،بھارت کا متعصبانہ اور جنونی چہرہ پوری دنیا پر واضع ہوچکا ہے اقوام متحدہ کو اب ایکشن لینا ہوگا،بھارت کا متنازعہ شہریت ترمیمی ایکٹ انسانی حقوق کی پامالی اور جنونیت کی انتہا ہے،عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری بھارت الزام تراشی کی مذمت کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دین اسلام اقلیتوں کی عبادتگاہوں کے تحفظ کا درس دیتا ہے،کرک مندر واقعہ بھارتی سازش کو کسی طور بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،اانہوں کا کہنا تھا کہ انسانیت کے علمبردار کشمیر اور بھارت میں انسانیت کی تذلیل اور پامالی پر خاموشی توڑیں،بھارت خطے کیلئے ہی نہیں دنیا کے امن کے لئے خطرناک ہوتا جارہا ہے،عالمی برادری،عالمی ادارے بھارت کی جنونیت اور دہشتگردی کے خلاف اقدامات نہیں کئے تو اس کے اثرات دنیا پر منفی پڑیں گے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…