ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

سینٹرل جیل کے سزا یافتہ قیدی نے محکمہ داخلہ کو جعلی شادی کارڈ کے ذریعے بے وقوف بنادیا

datetime 3  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) شہر قائد میں سینٹرل جیل کے سزا یافتہ قیدی نے محکمہ داخلہ کو جعلی شادی کارڈ کے ذریعے بے وقوف بنادیا۔ کراچی کے سینٹرل جیل میں سزا یافتہ قیدی توصیف نے بہن کی شادی کا بہانہ بنا کر جھوٹے پے رول پر رہائی حاصل کرلی۔ذرائع کے مطابق قیدی کی جانب سے

پیرول پر رہائی کے لیے جمع کروائے گئے شادی کارڈ پر درج بینکوئٹ میں کسی اور کا ولیمہ ہورہا تھا، شادی کارڈ بھی محکمہ داخلہ کو گمراہ کرنے کے لیے چھپوائے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدی نے شادی کارڈ پر نکاح کا چھپوایا تھا جبکہ وہاں کسی اور کا ولیمہ ہورہا تھا۔ملزم توصیف رہائی کے بعد ایک بجے گلشن اقبال میں واقع گھر پر آیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ قتل سزا یافتہ مجرم قیدی کے خلاف عزیز بھٹی تھانے میں درج ہے، قیدی کے گھر کے باہر سینٹرل جیل کی پولیس اور علاقائی پولیس بھی موجود ہے۔آخری اطلاعات آنے تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ قیدی کی گرفتاری دوبارہ عمل میں آئی ہے یا نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…