منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

نیب اب تک میرا ایک روپے کا بھی کوئی خفیہ اکاؤنٹ نہیں نکال سکا، لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے عدلیہ سے بڑی اپیل کر دی

datetime 3  جنوری‬‮  2021 |

مکوآنہ  (این این آئی )فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی ر انا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک سے عوامی دباؤ میں اضافہ ہوتا رہے گا۔ گزشتہ روز پی ڈی ایم کے اجلاس میں کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ استعفے لانگ مارچ سے پہلے دینے چاہئیں، اس حوالے سے پیپلز پارٹی نے حالات کے مطابق موقف دیا۔ ہم استعفے دیں گے اور اسمبلیوں کو تحلیل کیا جائے گا، یکم فروری کو لانگ مارچ کا فیصلہ ہو گا،

اسی میں پڑاؤ کا فیصلہ ہو گا، فیصلہ کن لانگ مارچ کے بعد استعفوں کا فیصلہ ہو گا، سب کو پتا ہے راولپنڈی میں پڑاؤ ہوا تو کہاں ہو گا۔(ن) لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نیب اب تک میرا ایک روپے کا بھی کوئی خفیہ اکاؤنٹ نہیں نکال سکا، عدلیہ کو اپنا کردار مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، عدلیہ کو ایسے معاملات میں انتقام اور ظلم کو روکنا چاہیے، انتقامی کارروائیوں کے سامنے عدلیہ کو دیوار بننا چاہیے۔حکومت پر تنقید کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اپوزیشن سے ٹکرانے کے علاوہ حکومت کہیں نہیں چل رہی، وزیراعظم کے ترجمانوں کی فوج روز دفاع کے لئے بیٹھی ہوتی ہے، وزیر اعظم کی حرکات دیکھیں روز ترجمانوں کے ساتھ بیٹھتے ہیں، گھبرایا ہوا شخص کبھی کہتا ہے کہ میں گھبرایا ہوا ہوں۔سی سی پی او لاہور کی تبدیلی پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سی سی پی او لاہور کی تبدیلی سے پولیس سے متعلق منفی تاثر قائم ہوا ہے، میں سی سی پی او لاہورعمر شیخ سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں اور نئے سی سی پی او سے کہتا ہوں قانون اور انصاف کے مطابق کام کریں۔ وہ ان لوگوں کے ملازم بننے کے بجائے فرض ادا کریں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…