لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ہاتھ پارٹی توڑنے کے ثبوت آگئے ہیں ، پارٹی رہنما حاجی گل نصیب نے معافی مانگتے ہوئے ساری بات بتا دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے کہا ہے کہ جے یو آئی ف کے 4باغی رہنمائوں میں سے کچھ نے واپس جا کر
معافی مانگ لی ہے ۔ حاگی گل نصیب نے ساری بات بتا دی کس نے رابطے کیے اور فون کیا، ان کے اشارہ اسٹیبلشمنٹ کی طرف تھا ۔ انکا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور حکومت کے مابین معاملات آنے والے دنوں میں مزید بگڑ سکتے ہیں ، اس بارے میںمجھے کافی لوگوں نے بتایا کہ ان سے کچھ ہونے والا نہیں بس خاموشی سے تماشا دیکھتے جائو۔