کوئٹہ (آن لائن )جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر مولاناعبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ اپوزیشن تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ حکومتی بوکھلاہٹ اورکردار کشی مہم سے واضح ہوگیاکہ غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔نیب کو گھر کی لونڈی بناکر حکومت مخالف رہنمائوں کیخلاف استعمال کیا جارہا ہے21 جنوری کو اہلیان کراچی تاریخ ساز اسرائیل نامنظور
مارچ اور جلسہ عام کے ذریعے فلسطینی مسلمانوں سے یکجہتی کا مثالی اظہار کریں گے،سلیکٹڈ حکمران کشمیریوں کو فراموش کرنے کے بعد فلسطین کا قضیہ بھی زمین بوس کرنے کی سازشوں میں مصروف عمل ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مولاناعبدالغفور حیدری نے کہاکہ 21 جنوری کو اہلیان کراچی تاریخ ساز اسرائیل نامنظور مارچ اور جلسہ عام کے ذریعے فلسطینی مسلمانوں سے یکجہتی کا مثالی اظہار کریں گے،سلیکٹڈ حکمران کشمیریوں کو فراموش کرنے کے بعد فلسطین کا قضیہ بھی زمین بوس کرنے کی سازشوں میں مصروف عمل ہیں۔ناجائزحکمران پی ڈی ایم تحریک سیبدحواس ہوکراوچھے ہتھکنڈوںپراترآئے ہیں،نیب کی جانبداری زبان زد عام ہوچکی ہینیب تمام توانائیاں اپوزیشن کی کردارکشی کیلئے بروئے کارلارہاہیجوانتہائی شرمناک ہے،مولانا فضل الرحمن کی حالیہ کردارکشی نیب کی اسی سطحی ذہنیت کی عکاس ہے۔اپوزیشن تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ حکومتی بوکھلاہٹ اورکردار کشی مہم سے واضح ہوگیاکہ غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔نیب کو گھر کی لونڈی بناکر حکومت مخالف رہنمائوں کیخلاف استعمال کیا جارہا ہے۔ہم بہت جلد ان نااہل حکمرانوں سے قوم کو چھٹکارادلائیں گے ۔ مولانا عبد الغفور حیدری نے اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں بے گناہ طالب علم کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مقتول طالب علم کے ورثا سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ۔مقتول کے اہل خانہ کا ہر ممکن تعاون کریں گے ،عوام کو تحفظ فراہم کرنے والے ادارے ہی عوام کی جان کے درپے ہیں