جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

حکومت نے پرکشش منافع کے عوض شہریوں سے اربوں روپے بٹورنے  والی پشاور سمیت ملک بھر میں 51کمپنیاں غیر قانونی قرار دیدیں 

datetime 3  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن) پشاور سمیت ملک بھر میں پرکشش منافع دینے کے عوض شہریوں سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے والی 51کمپنیوں کو غیر قانونی قراردیدیاہے سیکورٹی اینڈ ایکس چینج کمپنی آف پاکستان نے پشاور کے 4کمپنیوں کی تفصیلات بھی جاری کردی ہے ان کمپنیوں کی تفصیلات خیبرپختونخوا حکومت کو بھی ارسال کردی ہے مذکورہ کمپنیوں کے حوالے سے

نہ صرف شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ان میں سرمایہ کاری نہ کرے مذکورہ 51کمپنیوں میں پشاور ،کراچی ، اسلام آباد ، لاہور کی کئی معروف گروپ اور کمپنیاں شامل ہیں دو ہفتے قبل صوبائی دارلحکومت پشاور میںکام کرنے والی ایک کمپنی نے شہریوں سے آن لائن سرمایہ کاری کے نام پرساڑھے پانچ ارب روپے بٹورکر منظر عام سے غائب ہو گئی اس حوالے سے متاثرین سے ایف آئی اے سے بھی رابطہ کیاہے جس پر سیکورٹی ایکس چنیج کمپنی آف پاکستان کی جانب سے51کمپنیوںکو مشکوک قراردیا ہے ایف بی آر اوردیگر اداروں میں خود کو رجسٹرڈ اور لائسنس یافتہ ظاہر کرکے پرکشش منافع پر لیزنگ ، فنانس ،مارکیٹنگ ،ملٹی لیول مارکیٹنگ ، جعلی پوسٹروںکے ذریعے شہریوں سے بڑے پیمانے پر اپنے کاروبار میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ ان کمپنیوں میں بعض کمپنیاں جو کہ شہریوں کو پرکشش منافع پر سرمایہ کاری کی پیشکش کر رہی ہے مذکورہ کمپنیوں کو شہریوں سے لین دین قوانین کے تحت غیر قانونی قرار دیا گیاہے جن میں پشاور کی چار بڑی کمپنیاں بھی شامل ہیں ذرائع کے مطابق ان کمپنیوں میں اکثر مختلف قسم کے کاروبار بشمول آئل ،مرغیوںکے فارم ، بروکر یج ، سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری ، آن لائن بٹ کوائنز کرنسی میں سرمایہ کاری سمیت دیگرنوعیت کے کاروبار پر سرمایہ کاری پر حیرت انگیز اورپرکشش 10سے 20فیصد منافع کا لالچ دیکر شہریوںکو گھربیٹھے رقم کا کہہ کر اربوں روپے بٹور رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…