اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ایک وکیل کو اغواء کر لیا گیا ، وکیل کے اغواء کا مقدمہ مقامی تھانے میں درج کرایا گیا ۔اسلام آباد کے سیکٹر جی 16 تھری میں تھانہ ترنول کی حدود سے وکیل حماد سعید ڈار کو ان کے گھر سے اغواء کرلیا گیا۔اغواء کی درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق حماد سعید ڈار ایڈووکیٹ کو نامعلوم افراد نے ان کے گھر میں
گھس کر اغواء کیا۔دوسری جانب اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے حماد سعید ڈار کے اغواء کے خلاف (آج) پیر کوعدالتی بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلاء 4 جنوری کو عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے اپنے جاری کیئے گئے اعلامیے میں اسلام آباد پولیس سے مغوی کو جلد بازیاب کرانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔