بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرونا وائرس کی نئی قسم لاہور پہنچ گئی 

datetime 3  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک / این این آئی )عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی نئی قسم لاہور پہنچ گئی ہے۔ برطانیہ سے آنے والی خاتون میں نئے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ متاثرہ خاتون برطانیہ سے براستہ دبئی لاہور پہنچی تھیں۔ متاثرہ خاتون نے سفر کے لیے ورجن اٹلانٹک کا انتخاب کیا تھا۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق شہر کے نجی ہوٹل میں قیام پذیر خاتون کے

کورونا ٹیسٹ کے لیے نمونے لیے گئے تھے۔ ہوٹل میں قیام  پذیر خاتون کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد خاتون کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری صحت کے مطابق متاثرہ خاتون کے مزید ٹیسٹ کرنے کے لیے بھی نمونے لیے جا رہے ہیں۔ہم نیوز کے مطابق برطانوی نژاد خاتون سے رابطے میں آنے والے ہوٹل کے عملے کے نمونے حاصل کیے جا رہے ہیں جب کہ ہوٹل منیجر سمیت ویٹرز کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔دوسری جانب  سال 2021ء کا سورج طلوع ہونے کے باوجود شہر سے کرونا وائرس کی وباء تاحال ختم نہ ہوسکی۔ لاہور نے کرونا وائرس اس قدر شدت اختیار کرتا چلا جا رہا ہے کہ اس کے پھیلائو کی شرح 8.1 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ پنجاب حکومت نے کرونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت کے پیش نظر 25 مختلف اقسام کی خدمات پر عائد ٹیکس بھی ختم کردیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال کے دوسرے روز بھی لاہور میں کرونا وائرس سے 13 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد لاہور میں مارچ 2020ء سے لیکر آج تک کرونا سے اموات کی تعداد 1614 تک پہنچ چکی ہے جبکہ گزشتہ 24 کے دوران شہر میں کرونا وائرس کے مزید 435 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد لاہور میں کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 68 ہزار 736 ہوگئی ہے

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…