چنیوٹ (آن لائن )پنجاب پولیس میں بھرتی کانسٹیبلان و لیڈی کانسٹیبلان کے سلسلہ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف دوران انٹرویو 4 امیدواران گرفتار کرلئے گئے ، پولیس ذرائع کے مطابق امیدواران قیصر، ابوبکر، محمد اسلام، محمد ندیم نے تحریری امتحان کے دوران اصغر نامی شخص کے زریعے CTS عملہ سے بارگیننگ کی جانچ پڑتال کے دوران امیدواروں کے 2,2 پیپرز نکلے تاہم امیدواران
کی ہینڈ رائٹنگ بھی چیک کی گئی جو پیپر سے میچ نہ ہوئی جبکہ ڈی پی او بلال ظفر شیخ کی جانب سے معاملہ کی مزید انکوائری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جہاں ملزمان کو قصور وار پاتے ہوے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم ڈی پی او بلال ظفر شیخ کا کہنا تھا کہ میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کو یقینی بنایا جائے گا کسی بھی قسم کی لاپروائی قبول نہیں کی جائے گی۔