اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

خاتون نے چوتھی منزل سے معصوم بچی کو نیچے پھینک کر خود بھی چھلانگ لگا دی،بچی معجزانہ طور پر بچ گئی

datetime 2  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن )گلشن اقبال میں خاتون کی کمسن بچی کے ساتھ چوتھی منزل سے کود کراپنے آپ کو ختم کرنے کی کوشش، زخمی حالت میں اسپتال منتقل پولیس کے مطابق خاتون نشے کی عادی ہے۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا ہر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال تھانے کی

حدود بلاک 13 ڈی مکان نمبر آر 102 کی چوتھی منزل سے خاتون نے کمسن بچی کے ہمراہ چھلانگ لگادی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی خاتون اور بچی کو طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا جہاں زخمی خاتون کی شناخت 35 سالہ مریم زوجہ فیصل اور ڈیڑھ سالہ ایمان دختر فیصل کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون نشے کی عادی ہے تاہم پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔دوسری جانب خاتون کی فلیٹ سے چھلانگ لگاتے وقت کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون فلیٹ کی گیلری سے لٹکی ہوئی ہے جبکہ علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔ویڈیو میں علاقہ مکینوں کو خاتون کو روکنے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔ بعدازاں ایس پی گلشن معروف عثمان کے مطابق زخمی خاتون مریم نے کچھ عرصہ قبل دوسری شادی کی تھی مریم کافی عرصے سے آئس کا نشہ کرتی ہے گھر والوں نے نشے سے چھٹکارا دلانے کیلئے کمرے میں بند کیا تھا، مریم کے ساتھ اسکی ڈیڑھ سالہ بچی بھی کمرے میں موجود تھی مریم نے پہلے گیلری سے موبائل فون نیچے پھینکا جس سے نیچے لوگ جمع ہوئے، خاتون نے دو سالہ بچی کو نیچے پھینکا جسے نیچے کھڑے شہریوں نے پکڑ لیا۔ لوگ خاتون کو روکتے رہے لیکن وہ نیچے اترنے کی کوشش میں گر پڑی، گرنے سے مریم کے پیر میں فریکچر ہوا جسے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…