منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پرائیویٹ اسکولز سپریم کونسل کا ہر صورت تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان، حکومت کو بھی خبردار کر دیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن) نجی تعلیمی اداروں کی تنظیموں کی مشترکہ”سپریم کونسل آف پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن“ نے11جنوری سے از خود تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی میں رخنہ ڈالا تو ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار سپریم کونسل آف پرائیویٹ

سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے عہدے داران چودھری ناصر محمود،ڈاکٹر محمد افضل بابر، ابرار احمد خان، ملک اظہر محمود،چوہدری عبیداللہ، زعفران الٰہی، ملک نسیم احمد، حافظ محمد بشارت، چوہدری جاوید اقبال، انعام الدین قریشی،راجہ نصیر احمد جنجوعہ، چودھری عامر نواز، مظہر الاسلام، صابر رحمان بنگش، عبدالحمید،سید منور حسین شاہ اور دیگر نے پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے لیکن بدقسمتی سے ہر دور حکومت میں ان دونوں شعبوں کو نظرانداز کیا جاتا رہا ہے بجٹ میں بھی ان دونوں شعبوں کے لئے مختص کردہ رقم انتہائی معمولی ہوتی ہے ملک میں کرونا وبا کی پہلی لہر میں ملک کے تعلیمی اداروں کو 6 ماہ کے لئے بند کر دیا گیا بچوں کی آن لائن تعلیمی سرگرمیاں بحال رکھنے کے لیے پبلک و پرائیویٹ سیکٹر کی طرف سے کئے گئے اقدامات کے مطلوبہ نتائج برآمد نہ ہو سکے 15 ستمبر کو مکمل ایس اوپیز کے ساتھ تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال کی گئیں تعلیمی اداروں نے ایس و پیز پر مکمل طور پر عملدرآمد کیا۔ جس کی تعریف این سی او سی نے بھی کی خدا خدا کر کے بچوں کا رجحان تعلیم کی طرف مائل ہوا تو دوبارہ تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا۔ اس مرتبہ صرف اس شعبہ کو بند کیا گیا جو ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل کر رہا تھا ملک کے 6 کروڑ سے زائد طلبا و طالبات تعلیمی اداروں کے اندر ایک

نظم و ضبط کے ساتھ آرہے تھے اور وہ زیادہ محفوظ بھی تھے انہیں چھٹیاں دیکھ کر گلی محلوں بازاروں مارکیٹوں شاپنگ پلازوں اور تفریحی مقامات پر پھیلا دیا انہوں نے کہا اس وقت تمام شعبے کھلے ہوئے ہیں سوائے تعلیمی اداروں کے یونیسف کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث 4 کروڑ سے زائد طلبا و طالبات کا تعلیمی مستقبل خطرے سے

دوچار ہو گیا ہے 80 فیصد غریب گھرانوں کے طلباؤطالبات آن لائن ایجوکیشن سے محروم ہیں دیگر ممالک اور پاکستان میں یہ فرق اتنا ہے ان کے ہاں تعلیمی ادارے بند کرنا آخری آپشن تھا اور ہم نے اسے پہلے آپشن کے طور پر استعمال کیا Center of Disease Control کی رپورٹ کے مطابق 18 سال سے کم عمر بچوں میں کرونا وبا سے متاثر ہونے کے چانسز بہت کم ہیں

تعلیمی اداروں کی طویل بندش کے باعث ملک بھر کے میٹرک ضمنی اور انٹرمیڈیٹ کے سپیشل امتحانات میں کامیابی کا تناسب انتہائی کم رہا۔ پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں کامیابی کے تناسب کی اوسط شرح صرف 15 فیصد تک رہی ہے یہ وہ طلباؤطالبات تھے جن کے گزشتہ سال فرسٹ ائیر کے امتحانات میں ایک یا۔ اس وقت ملک کا تعلیمی نظام زبوں حالی کا شکار ہے تعلیمی

نقصان کی تلافی شاید آنے والے 10سالوں میں بھی ممکن نہ ہو سکے سپریم کونسل آف پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے کنوینئر چودھری ناصر محمود نے اعلان کیا کہ اگر حکومت 11 جنوری کو تعلیمی ادارے نہیں کھولے گی تو ہم پاکستان بھر کے تعلیمی ادارے ازخود کھولنے کا اعلان کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں اس وقت کرونا کی سب سے خطرناک لہر آئی ہوئی

ہے لیکن اس کے باوجود وہاں کے پرائم منسٹر نے 4 جنوری کو تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے شرکاء کانفرنس نے کہا کہ اس وقت تک ہزاروں تعلیمی ادارے بند ہوچکے ہیں لاکھوں اساتذہ بے روزگار ہو چکے ہیں آؤٹ آف سکولز بچوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوچکا ہے انہوں نے مطالبہ کیا طلباء و طالبات کے تعلیمی مستقبل کو بچانے کے لئے مکمل ایس او

پیز کے ساتھ تعلیمی اداروں کو ہر صورت کھولا جائے حکومت نے تمام شعبہ جات کے کاروبار کو پہنچنے والے نقصان کی تلافی کی مگر پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو یکسر نظر انداز کیا۔کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا بلکہ یہ وہ واحد شعبہ ہے جس نے اپنی فیسوں میں 20 فیصد تک رعایت دی وہ حکومت تباہ حال تعلیمی اداروں کی

بحالی کے لیے فوری طور پر ریلیف پیکیج کا اعلان کرے یوٹیلیٹی بلز،پانی کے بل،سوشل سیکورٹی اور اولڈ ایج بینیفٹ کی کنٹری بیوشن وصولی ایک سال کے لئے ختم کی جائے شرکا نے اعلان کیا کہ اگر حکومت نے تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے رخنہ ڈالا تو پھر ہم اپنے مطالبات کے لیے سڑکوں پر آجائیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…