اسلام آباد (این این آئی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ پاور ڈویژن کو بھیج دیا ہے۔ ذرائع نیپرا کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اوسطاً 3 روپے30 پیسے اضافے کی منظوری دی ہے،
بجلی کا موجودہ اوسط بنیادی ٹیرف 13 روپے 35 پیسے ہے۔اضافے کے بعد بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 16 روپے 65 پیسے بنے گا، بجلی کے نئے بنیادی ٹیرف کا تعین 10 بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی درخواستوں کی سماعت کے بعد کیا گیا ہے۔ذرائع نیپراکاکہنا ہے کہ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا حتمی نوٹی فکیشن پاور ڈویژن کو کرنا ہے۔دوسری جانب ذرائع پاور ڈویژن نے کہا کہ نیپرا کا فیصلہ موصول ہو چکا ہے، بجلی کے بنیادی ٹیرف پر ورکنگ جاری ہے، بجلی کی بنیادی ٹیرف میں اضافہ سے متعلق حتمی فیصلہ ای سی سی اور وفاقی کابینہ کرے گی۔