منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

لاہور جنرل ہسپتال میں داخل مریضوں کے رشتہ داروں کو ہوٹلوں کے دھکے یا کھلے آسمان تلے فٹ پاتھ پر نہیں سونا پڑتا، مہمان خانوں میں تمام سہولیات میسر

datetime 31  دسمبر‬‮  2020 |

لاہور(پ ر)مریضوں کے ہمراہ دور دراز کے علاقوں سے آئے تیمارداروں اور اہل خانہ کی آسانی کیلئے لاہور جنرل ہسپتال کے مہمان خانوں میں تمام سہولیات میسر ہیں۔ بڑھتی سردی کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے  گرم بستر اور رضائیاں بھی بروقت  مہیا  کی گئیں تھیں۔

دوپہر اور رات کے کھانے سمیت تمام تر رہائشی سہولیات کا خاص خیال رکھا جارہا ہے تاکہ مجبوری میں آئے پریشان حال اہل خانہ ہوٹلوں میں دھکے نہ کھائیں۔ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق اور وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر 2018 میں اس مشن کا آغاز کیا گیا تھا اور اس کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جارہا ہے تاکہ مریضوں کی فیملیز کو بلاتعطل سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ اس سے قبل دوسرے شہروں سے آئے لوگ مریضوں کے ہسپتال داخلے کے بعد یا ہوٹل کا رخ کرتے اور جو ہوٹل کا خرچ برداشت نہ کرپاتے تو وہ فٹ پاتھ یا باغوں میں کھلے آسمان تلے سو جاتے۔ مہمان خانوں میں چند لوگوں کا تعلق لاہور سے بھی ہے کیونکہ مریض کی تیمارداری کے دوران ہسپتال میں موجود رہنا انکی مجبوری ہے، ایسے میں مہمان خانے بہت بڑی سہولت ہیں۔  ایل جی ایچ کے مہمان خانوں میں اس وقت 200 لوگوں کی گنجائش ہے، جس کو بڑھانے کے احکامات جاری کئے جا چکے ہیں۔ پرنسپل نے انتظامیہ سمیت تمام مہمان خانوں کا دورہ بھی کیا ہے، لوگوں کے تاثرات بھی پوچھے اور  شکایات کے ازالے کیلئے پرنسپل اے ایم سی کی جانب سے دو ڈی ایم ایس حضرات کو فوکل پرسن منتخب کیا گیا ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…