منگل‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2025 

سیاسی گِدھوں نے ملک کو خوب نوچا،سیالکوٹی ٹھگ کی گرفتاری کرپٹ سیاسی ٹولے کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے،فردوس عاشق اعوان نے کھری کھری سنا دیں

datetime 31  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیاسی گِدھوں نے ملک کو خوب نوچا، عمران خان اس عوام خور ٹولے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں،تحریک  انصاف قانون کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے،ایک ایسے نظام کی تشکیل کیلئے کوشاں ہیں جہاں قانون کا بول بالا ہو اور اس راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو گراتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کی

قیادت میں آگے بڑھتے رہیں گے۔ان خیالات کا اظہارمعاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  لاہور کے مقامی ہوٹل میں انصاف ویلفیئر ونگ کے زیر اہتمام ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ ، تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری، انصاف ویلفیئرونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ سمیت دیگر بھی موجو د تھے ۔فردوس عاشق اعوا ن نے پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن، بددیانتی سے بنا یا مال بچانے کیلئے یہ ٹولہ اکٹھا تو ہوا مگر ناکامیوں،مایوسیوں کی بھول بھلیوں میں یوں بھٹکا کہ اب پیچھے کھائی اور آگے سمندر ہے۔لیگی رہنما خواجہ آصف کی گرفتاری سے متعلق معاون خصوصی نے کہا کہ عوام کو رہبر کے روپ میں راہزن بن کر لوٹنے والا ایک اور بہروپیا بے نقاب ہوا۔معصوم عوام کو بے وقوف بنانے والے نو سرباز قانون کے شکنجے میں آرہے ہیں۔خواتین سے متعلق بدکلامی و بدزبانی میں جھنڈے گاڑھنے والے خواجہ آصف بتائیں کہ یہ ناجائز اثاثے کس ٹریکٹرٹرالی  پر لاد کر پاکستان لائے گئے؟ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی گڑھی خدا بخش کی یاترا  اور قبروں پر ٹکریں مارنا بھی انکے کام نہ آیا۔پی ڈی ایم الیون عمران خان کے زور دار بانسرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔گیارہ میں سے 9جماعتوں کے راہ فرار اختیار کرنے کے

بعد انکا بیانیہ بھی  نو-دو-گیارہ ہو گیا۔ اب جعلی راجکماری اور مولانا آخری وکٹ پر کھیلتے ہوئے کرپشن کا میچ بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔  راجکماری کی کنیزوں کی آہ و بکا عمران خان کی عوامی نتیجہ ہے  انصاف ویلفیئر ونگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ٹا ئگرز عوامی فلاح کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے  رہے ہیں۔انصاف ویلفیئر ونگ پارٹی کی سطح پر

ایک تھنک ٹینک کے طور پر کام کر رہا ہے جو حکومت کو عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے قیمتی مشورے فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ عملی طور پر اس کار خیر میں شامل ہے۔ تحریک انصاف عوام دوست پالیسیوں  اور اقدامات پر عمل  پیرا ہے۔  بعد ازاں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے ٹریننگ مکمل کرنے والے کارکنان میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے۔( ن) لیگ آزاد کشمیر کے یوم تاسیس پر

مریم نواز کے خطاب پر فردوس عاشق اعوان  نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نوا ز کہ رہی ہیں کہ وہ  ایک دلیر آدمی کی بیٹی ہیں۔ دراصل وہ  ایسے دلیر آدمی کی بیٹی ہے مشکل میں فرار ہونا جس کا وطیرہ ہے۔مصیبت پڑنے پر خود راہ فرار اختیار کرنے والے آزادی کیلئے کشمیریوں کو کس منہ سے ڈٹ جانے کا پیغام دے رہے ہیں۔مریم نے کشمیریوں کو نہیں بتایا کہ مودی چوری چوری ان کے گھر کیوں آتا تھا۔

کشمیریوں کے درمیان کھڑے ہو کرمریم نواز نے مودی کے بیانیہ کو آگے بڑھایا۔پاک فوج کو نشانہ بنانے میں مریم اور مودی ایک برابر  ہیں۔عمران خان راجکماری کے حواس پر سوار ہے۔ ن لیگ آزاد کشمیر کے یوم تاسیس میں مریم نے اتنا ذکر اپنے والد کا نہیں کیا جتنا عمران خان کا کیا۔ آزاد کشمیر میں اگر مریم نواز نے انتخابی مہم چلائی تو نتائج گلگت  بلتستان سے مختلف نہیں ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…