اسلام آباد(آن لائن ) جمعیت علمائے اسلام کے سابق مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمن گروپ دیگر جماعتوں کی کرپشن کو چھپانے کیلئے نکلی ہے اس وقت جے یوآئی ف میں مکمل ڈکٹیٹر شپ چل رہی ہے مولانا فضل الرحمن سے
اختلاف کرنے والے کو پارٹی سے نکال دیا جاتا ہے ۔منگل کے روز جے یوآئی فضل الرحمن گروپ سے نکالے جانے والے سینیئر اراکین کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے زریعے خطاب کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہاکہ نہ ہم نے جماعت چھوڑی ہے اور نہ ہم نے جماعت سے علیحدگی اختیار کی ہے انہوں نے کہاکہ جب مولانا فضل الرحمن کے مقابلے کے لیے مولانا محمد خان شیرانی کا نام پیش کیا تو تین دن تک اجلاس نہ ہو سکا اورمولانا فضل الرحمن نے ارکان کو مجبور کیا کہ مولانا شیرانی اْن کے مقابلے سے دستبردار ہوجائیں اجلاس میں کوشش کی گئی کہ مولانا فضل الرحمن کو جماعت کا تا حیات امیر منتخب کیا جائے اورجب بعض ارکان نے دستور کا حوالہ دیا تو اْن کی بات نہ سنی گئی ارکان کا موقف تھا جن جماعتوں کی کرپشن کو سہارا دینے کے لیے ہم نکلے ہیں وہ بھی ہمارا ساتھ نہیں دینگے انہوں نے کہاکہ آزادی مارچ کے تیرہ دن کے اندر مسلم لیگ ن نے اپنی ڈیل کر لی۔