منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

وفاق اور صوبائی حکومتوں سے مایوس کراچی کے شہری اپنے مسائل خود حل کرنے لگے،کرکٹر جاوید میانداد نے قیادت سنبھال لی

datetime 28  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) کراچی کے تباہ حال انفرااسٹرکچر اور بلدیاتی مسائل پر وفاق اور صوبائی حکومتوں کی کارکردگی سے مایوسں اور سیاسی جنگ سے اکتائے ہوئے شہریوں نے اپنے مسائل خود حل کرنے کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں نے وفاقی اور صوبائی

حکومتوں سے مایوس ہوکر اپنی مدد آپ کے تحت سڑکوں کی استر کاری شروع کردی۔ اس سلسلے میں کمان معروف کرکٹر جاوید میاں داد نے سنبھال لی ہے۔تعلیم و تربیت اور صلاحیتوں کی بہتری کے لیے سرگرم لومینری لرننگ سرکل فائونڈیشن (ایل ایل سی ایف)نے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے نوجوان رضا کاروں اور عام شہریوں کی مدد سے راشد منہاس روڈ پر شفیق موڑ سے سہراب گوٹھ تک سڑک کے گڑھے بھرنے، استرکاری اور فٹ پاتھوں پر رنگ کرنے کا کام شروع کردیا۔ایل ایل سی ایف کی سرپرستی معروف کرکٹر جاوید میاں داد کررہے ہیں اس کے علاوہ مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی اس فورم کا حصہ ہیں۔ اتوار کے روز استر کاری اور فٹ پاتھ پر رنگ و روغن اور گرین بیلٹ سے کچرا اٹھانے کی مہم میں رضاکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ایل ایل سی ایف کے صدر فاروق احمد خان نے بتایا کہ سڑکوں کی بہتری کی مہم میں فیڈرل بی ایریا اور نارتھ کراچی صنعتی علاقے کی ایسوسی ایشنز اور نجی کمپنیوں کی معاونت بھی حاصل ہے۔ جاوید میاں داد اس مہم کے ذریعے شہریوں میں اپنی مدد آپ کے تحت مسائل خود حل کرنے کا جذبہ اجاگر کرنا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…