پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

تیاری نہیں تھی تو وزارت عظمیٰ کیوں لی؟ عمران خان کودوبارہ پرائمری میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا گیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لکی مروت (این این آئی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیاری نہیں تھی تو وزارت عظمیٰ کیوں لی، نااہل اور ناکام طالب علم نقل کرکے بھی فیل ہورہا ہے، وزیراعظم کودوبارہ پرائمری میں ڈالاجائے،حکومت کے

پاؤں عوامی گردن پر ہیں، ہمیں موقع ملا تو یہاں سے سودی نظام کا خاتمہ کریں گے۔ اتوار کو سراج الحق نے لکی مروت میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں تیاری نہیں تھی، تیاری نہیں تو امتحان میں کیوں بیٹھ گئے تھے، اگر تیاری نہیں تھی تو وزارت عظمیٰ کیوں لی، یہ ناکارہ طالبعلم نقل کے باجود بھی فیل ہو رہا ہے، عمران خان اور ان کی کابینہ نقل کے باجود فیل ہے۔سراج الحق نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے متعلق کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے عوام کو دھوکے میں رکھا، پی ڈی ایم میں شامل نہ ہونے کی سب سے بڑی وجہ ان کا عوام کو دھوکے میں رکھنا ہے، ایک طرف بلاول، دوسری طرف مریم نواز ہوں تو اسلام ایسے لاگو نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور پی ڈی ایم کی سیاست میں فرق ہے، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی انگریز سامراج کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، جماعت اسلامی ذات پات اورموروثیت پریقین نہیں رکھتی، جماعت اسلامی اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے کوشاں ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ یہ نظام شوگر مافیا، لینڈ مافیا، آٹاچوروں کے لیے ہے، یہاں ان ظالموں کو کوئی سزا نہیں دے سکتا، ہم اسلامی نظام چاہتے ہیں، جہاں قانون سب کے لیے یکساں ہو۔انہوںنے کہاکہ پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے دباؤ ہے، آج ملک پر خطرات کے بادل ہیں۔

کشمیر کو حکومت نے انڈیا کے حوالے کیا، عمران خان نے کہا تھا کشمیر کا سفیر بنوں گا، کشمیر کے سفیر نے کشمیر کو مودی کے حوالے کیا۔سراج الحق نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پاکستان پر دباؤ ہے، بجلی، گیس مہنگی کی جا رہی ہے، حکومت کے پاؤں عوامی گردن پر ہیں، ہمیں موقع ملا تو یہاں سے سودی نظام کا خاتمہ کریں گے۔سراج الحق نے کہاکہ ہم آپ کے مسائل قومی اسمبلی میں اٹھائیں گے، ہماری بات نہ سنی گئی تو آپ ہماری کال پراسلام آباد اور پشاور آئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…