منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

گلگت بلتستان کی تاریخ کی سب بڑی شادی دلہاکون ہیں اور شادی کے اخراجات کس نے ادا کیے ؟ جان کر آپ کی آنکھیں بھی پھٹی کی پھٹی رہ جائینگی

datetime 27  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت (این این آئی)زندگی کے 9 سال قید و بند کی صعوبتیں جھیلنے والے عوامی رہنما بابا جان حال ہی میں سزا معطلی پر رہائی کے بعد باقاعدہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ، ان کی شادی 4 روز تک جاری رہی اور اسے گلگت بلتستان کی تاریخ کی سب بڑی شادی کہا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین 42 سالہ باباجان کی شادی میں ان کے آبائی علاقے ناصر آباد ہنزہ میں مسلسل 4 روز تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہنے والی تقریبات میں شدید سردی اور یخ بستہ ہوائوں کے باوجود گلگت بلتستان اور ملک کے چاروں صوبوں و آزاد کشمیر سے کئی ہزار لوگوں نے شرکت کی۔باباجان کی شادی میں شرکت کرنے والوں میں رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین توقیر گیلانی سمیت متعدد اہم شخصیات بھی شامل ہیں،یہ اس لحاظ سے بھی منفرد اور پہلی شادی تھی کہ جس میں ہر خاص و عام شرکت کی دعوت دی گئی تھی اور شادی پر ہونے والے تمام کے تمام اخراجات عوامی ورکرز پارٹی کے ان کارکنوں نے مشترکہ طور پر اٹھائے جنہوں نے باباجان کی قید کے دوران ان کی رہائی کے لیے طویل جدوجہد کی۔شادی میں 24 گھنٹے لنگر جاری رہا اورتمام مہمانوں کی پرتکلف اور لذیذ کھانوں سے تواضع کی گئی، شادی میں مہمانوں کے

اعزاز میں لگاتار 4 روز تک ثقافتی شو کا بھی اہتمام کیا گیا۔شادی میں میوزیشنز کے 8 مختلف گروپوں نے ایک ساتھ مقامی دھنوں کا ایسا سماں باندھا کہ خود دولہا کے علاوہ تقریب میں موجود ہر علاقے اور ہر عمر کے لوگوں نے باری باری ٹولیوں کی شکل میں خوبصورت علاقائی

ناچ پیش کرکے لوگوں کو خوب محضوظ اور باباجان کی شادی کی خوشیوں کو دوبالا کیا۔خواتین سمیت لوگوں کی ریکارڈ تعداد میں شرکت اور بے پناہ رش کے باوجود عمدہ انتظامات اور مثالی مہمان نوازی کے اعتبار سے بلاشبہ گلگت بلتستان کی تاریخ کی سب سے بڑی شادی بخیرو خوبی اختتام پذیر ہوئی۔واضح رہے کہ عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین 42 سالہ بابا جان کی دلہن ہمت بیگم کا تعلق غذر کے علاقے گچ سے ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…