سکھر (این این آئی)شہید بینظیر بھٹوکی برسی کے موقع پر جلسے میں شرکت کیلئے سکھر پہنچنے والی مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم کی ہرن، تیتر، بٹیر اور مٹن سے تیار کردہ لذیذ پکوانوں سے تواضع کی گئی۔
مریم نواز گزشتہ رات (ن )لیگی وفد کے ہمراہ سکھر پہنچیں جہاں صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کے صاحبزادے کمیل حیدر شاہ کی جانب سے ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔عشائیے میں مہمانوں کی تواضع سندھی بریانی، ساگ، مکئی کی روٹی، مٹن سجی، ہرن کے گوشت، تیتر، بیٹر اور نہاری سمیت دیگر لذیذ پکوانوں سے کی گئی۔عشائیے میں شرکت کے بعد مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ نو ڈیرو میں بھٹو ہاؤس پہنچیں جہاں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آصف بھٹو اور فریال تالپور نے ان کا استقبال کیا۔