منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

اپوزیشن کی تحریک ختم ،ن لیگ اور پیپلز پارٹی اندر سے تقسیم ، حیران کن انکشاف

datetime 27  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اندر تقسیم نظر آرہی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سکڑ کر صرف سندھ تک محدود ہو گئی ہے اور وہ وفاق کے نعروں سے دور ہوتی جا رہی ہے۔انکا کہنا تھا کہ

ہماارا نعرہ ہے پاکستان کوعزت دو، پاکستان کوعزت دو گے تو سب کی عزت ہو گی،اب اپوزیشن کی تحریک ختم ہو چکی ہے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اندر تقسیم نظر آ رہی ہے جبکہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اپوزیشن کو مشکل سے نکلنے کا راستہ دے۔قبل ازیں وفاقی وزیر فوادچوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کو اپوزیشن کو نکلنے کا راستہ دینا چاہیے، ہمیں مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھنا چاہیے،عمران خان کے لیے پی ڈی ایم، مریم یا بلاول کوئی چیلنج نہیں ہیں ۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ حکومت کو اپوزیشن کو نکلنے کا راستہ دینا چاہیے، ہمیں مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھنا چاہیے۔فواد چوہدری نے کہاکہ ٹوٹ پھوٹ کا سلسلہ صرف فضل الرحمان کی پارٹی تک نہیں رْکے گا بلکہ یہ ن لیگ تک جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ مریم نواز ریکارڈ درست کریں انہیں عمران خان نے جیل میں بند نہیں کیا، کم قیمت پر کورونا ویکسین جلد مہیا کرنا ہمارا ٹارگٹ ہے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ لاہور جلسے کے بعد اپوزیشن کی تحریک ختم ہو چکی ہے ، اس کے باوجود حکومت کو اپوزیشن کو نکلنے کا راستہ دینا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے لیے پی ڈی ایم، مریم یا بلاول کوئی چیلنج نہیں ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…