بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

فیکٹری میں بوائلر نہیں تھا ، 6سال سے دھمکیاں مل رہی تھیں کراچی میں دھماکے سے تباہ فیکٹری کے مالک نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) نیوکراچی صبا سینما کے قریب دھماکے سے تباہ ہونے والی آئس اینڈ کولڈ اسٹوریج فیکٹری کے مالک نے کہا ہے کہ فیکٹری میں بوائلر نہیں تھا جب کہ 6سال سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔نیوکراچی صبا سینما کے قریب دھماکے سے تباہ ہونے والی آئس اینڈ کولڈ اسٹوریج فیکٹری

کے لندن میں مقیم مالک نے وزیراعظم پاکستان، وفاقی وزیر داخلہ،وزیر اووسیز پاکستانی سمیت وزیراعلی سندھ اوراعلی پولیس حکام کوخط لکھ دیا، خط میں فیکٹری مالک نے حکام کودھمکی موصول ہونے اور پڑوس کی فیکٹری کو بھی شامل تفتیش کرنے کی اپیل بھی کردی۔لندن میں مقیم فیکٹری مالک معین قادری نے وزیراعظم پاکستان عمران خان،وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید،وزیر اوورسیزپاکستان زلفی بخاری، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ ،ایڈیشنل آئی کراچی غلام نبی میمن سمیت پولیس اعلی پولیس افسران کے نام خط لکھے گئے خط میں موقف اختیارکیاکہ دھماکے میں میری فیکٹری کے ٹیکنیکل عملے کی کوئی غفلت نہیں، واقعے کے بعد بوائلر پھٹنے کی خبریں چلیں جبکہ فیکٹری حدودمیں بوائلرموجودہی نہیں تھا۔فیکٹری مالک نے خط میں مزیدکہاکہ کورونا کی وبا کے باعث بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہونے کی وجہ سے پاکستان نہیں آسکتا،خط کے متن کے تحت فیکٹری مالک نے کہاکہ 6 سال سے مخصوص جوس کمپنی کے ساتھ کاروبارکرنے کی بنا پردھمکیاں موصول ہوئیں جنھیں معمولی سمجھ کررپورٹ نہیں کیا۔ دھماکے کے واقعے کی ہر پہلوںسے تحقیقات کی جائے اور تحقیقات میں پڑوس کی فیکٹری کوبھی شامل تفتیش کیاجائے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…