لاہور (این این آئی) معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے عوام سے کورونا وائرس سے متعلق احتیاط کرنے اور معیاری طریقہ کار (ایس او پیز) پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری ویڈیو میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ‘کورونا کی پہلی لہر میں میں نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کروائی تھی لیکن مجھے پتہ نہیں تھا کہ کورونا ہوتا کیا ہے، اس دفعہ میں
خود اس کی لپیٹ میں آیا ہوں اور اللہ نے مجھے صحت اور شفا بخشی ہے۔انہوں نے کہا کہ میری آپ سے اپیل ہے کہ یہ ایک بلا ہے، آفت ہے اور اللہ کی طرف سے امتحان ہیں، ایس او پیز پر عمل کریں، کوئی شخص گھر سے ماسک کے بغیر نہ نکلے، ایک دوسرے سے 6 فٹ کا فاصلہ رکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں لمبی بات کر نہیں سکتا لیکن بس آپ سے اپیل ہے کہ اللہ کے واسطے احتیاط کریں۔