پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

موٹروے ایم 3 لاہور ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند

datetime 25  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)شدید دھند ، موٹروے ایم 3 لاہور سے رجانہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ملتان موٹروے پر حد نگاہ 70 میٹر تک ہے۔ ڈرائیور حضرات گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔ شہری غیر ضروری سفر سے

گریز کریں۔واضح رہے کہ موٹرو سے پر خوفناک حادثہ ، شدید دھند کے باعث14گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق شرقپور میں ناظر لبانہ انٹرچینج موٹروے پر انتہائی افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں پر دھند کے باعث تاحد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے 14گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ۔ حادثےمیں 3افرادں جاں بحق جبکہ 15کے قریب زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ سردی کی لہر میں اضافہ ہونے کے بعد شدید دھند نے ملک کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے جس کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پرحادثات رونما ہو رہے ہیں ۔ جبکہ میدانی علاقے بھی شدید دھندمیں ہیںاس حوالے سے اہم شاہراہوں اور موٹرویز کو مختلف مقامات پر بند کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے موٹروے ترجمان نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ شدید دھند کے باعث موٹرو ے کے سفر سے گریز کریں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…