سینٹ، ضمنی انتخابات، استعفوں کا معاملہ مسلم لیگ (ن) ، پیپلز پارٹی میں دوریاں بڑھنے لگی،پیپلز پارٹی جو کررہی ہے وہ پی ڈی ایم کے طے شدہ نکات کا حصہ نہیں،حکومت سے بیک ڈور رابطوں کا انکشاف

25  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد ( آن لائن ) سینٹ اور ضمنی انتخابات میں حصہ لینے اور استعفوں کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں دوریاں بڑھنے لگی ہیں اور (ن) لیگ نے باضابطہ طور پرمولانا فضل الرحمان سے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی ہدایت پر پی ڈی ایم کے

سیکرٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے مولانا فضل الرحمان سے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات جو طویل ملاقات کی اس میں موجودہ سیاسی صورتحال اورخاص کر پیپلز پارٹی کی موجودہ پالیسی اور حکومت سے بیک ڈور رابطوں پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ شاہد خاقان عباسی کا موقف تھا کہ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس جلد بلایا جانا چاہیے تاکہ اس صورتحال پرغور کیاجائے کیونکہ استعفوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی جو لائن اختیارکرکے آگے بڑھ رہی ہے وہ پی ڈی ایم کی لائن نہیں ہے مولانا فضل الرحمان نے واضح کیاکہ وہ آئندہ چند روز میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلائینگے اوراس میں کھل کرباتیں ہونگی اور پیپلز پارٹی سے ان کا نقطہ نظر معلوم کیاجائیگا جبکہ حکومت کے ساتھ بیک ڈور رابطوں پر بھی شاہد خاقان عباسی نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ پیپلز پارٹی جو کررہی ہے وہ پی ڈی ایم کے طے شدہ نکات کا حصہ نہیں ہے .

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…