اسلام آبادبڑی تباہی سے بچ گیا وفاقی دارالحکومت میں 7 دستی بموں سے بھرا ڈبہ برآمد‎

25  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد ( آن لائن )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 7 دستی بموں سے بھرا ڈبہ ملا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تھانہ بارہ کہو کے علاقہ میں کچرے کے ڈھیر سے 7 دستی بم سے بھر ڈبہ ملا ہے۔محکمہ انسداد دہشتگردی نے قبضہ میں لے کر تحقیقات کا شروع کر دیں۔پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ کچرے کے ڈھیر میں دستی بموں کی موجودگی کی اطلاع سیف سٹی کو موصول ہوئی

جس پر تھانہ بارہ کہو پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیم موقع پر پہنچی۔قریبی ایریا کی سرچنگ پر زنگ آلو ڈبے سے مزید چھ دستی بم ملے۔پولیس زرائع کے مطابق دستی بم کیچڑ میں پڑے رہنے کے باعث گیلے ہو گئے تھے۔کچرے کے ڈھیر سے ملحقہ جگہ گذشتہ روز ہموار کی گئی تھی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق دستی بم مقامی اسلحہ ساز فیکٹری کے تیار کردہ ہیں جنہیں ناکارہ بنانے کے بعد سی ٹی ڈی عملے نے اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔دستی بم ملنے پر دھماکہ خیز مواد ایکٹ کی دفعات کے تحت تھانہ بارہ کہو میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔دوسری جانب راولپنڈی پولیس کی جانب سے مسیحی برادری کی عبادت گاہوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رہا ، گرجا گھروں کی سیکورٹی کیلئے موثر سیکورٹی انتظامات، سینئر پولیس افسران کی جانب سے ڈیوٹی پر تعینات افسران کوالرٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایات دی گئیں تھیں ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے مسیحی برادری اور ان کی عبادت گاہوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے،راولپنڈی پولیس کی طرف سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر سیکورٹی انتظامات کیے گئے، مسیحی برادری اتوار کے روز چرچز میں عبادت کا اہتمام کرتی ہے،گرجاگھروں کی سیکورٹی دوحصارپر مشتمل تھی،چرچز کی انتظامیہ کے تعاون سے گرجا گھر میں عبادت کیلئے آنے والے افرادکو مکمل باڈی سرچنگ اور چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی اور روف ٹاپ ڈیوٹی بھی لگائی گئی،سینئر پولیس افسران نے اپنے اپنے علاقے کے گرجا گھروں کی سیکورٹی انتظامات کا جائز ہ لیا اور سیکورٹی ڈیوٹی کیلئے تعینات پولیس افسران کوالرٹ ڈیوٹی سر انجام دینے اوراردگر د ماحول پر نظر رکھنے کے متعلق خصوصی ہدایات جاری کیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…