بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

نواز شریف کی سالگرہ پر مریم نواز نے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ لیگی کارکنان بھی افسردہ ہو گئے

datetime 25  دسمبر‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی نائب صد رمریم نوازنے اپنے والد اور پارٹی قائد محمدنوازشریف کوسالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں آپ کی بیٹی بھی ہوں اور آپ کے سیاسی نظریے، بصیرت کی پیرو کار بھی ہوں۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ آپ کی بیٹی ہوناایک اعزازبھی ہے

اور ایک عظیم ذمہ داری بھی ، ایک بیٹی کی حیثیت سے اپنے والد او رایک کارکن کے طور پر اپنے قائد کے لئے دعا گو ہوں،اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ پاکستان اور ہم سب پر تادیر قائم رکھے ۔انہوںنے کہا کہ آپ کی سالگرہ پر آپ سے مل نہیں سکتی مگرحوصلہ اس بات کا ہے کہ میں آپ کے نظریات اور جدوجہد پرثابت قدمی سے کھڑی ہوں،الحمداللہ میرے قدم اس راستے سے ڈگمگائے نہیں ،جس راستے پر آپ اپنی قوم کے لئے چل رہے ہیں اللہ کرے ہماری اگلی ملاقات آپ کی مکمل صحت کے ساتھ ہو ۔ دوسری جانب سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف 71برس کے ہو گئے ۔پارٹی قائد کی سالگرہ کی مناسبت سے مختلف مقامات پر کیک کاٹے گئے اورنواز شریف کی جلدصحتیابی اوردرازی عمرکے لئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔مسلم لیگ (ن) لاہور کے زیر اہتما م نصیر آباددفترمیں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح،پارٹی قائد نواز شریف اور کرسمس کے سلسلہ میں تقریب منعقد کی گئی اورکیک کاٹے گئے ۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…