سڑکوں پر احتجاج کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ ،ریڈ زون ایکٹ تیار

24  دسمبر‬‮  2020

لاہور(این این آئی) پنجاب حکومت کاسڑکوں پر احتجاج کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ ، محکمہ داخلہ نے ریڈ زون ایکٹ تیار کرلیا۔ محکمہ داخلہ نے سڑکوں پر احتجاج کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے ریڈ زون ایکٹ تیار کر لیا ہے، ریڈ زون

ایکٹ تاجر تنظیموں کی درخواست پر تیار کیا گیا، ایکٹ کے تحت ڈی سی اور ڈی پی او کسی بھی علاقے کو ریڈ زون قرار دے سکیں گے، ریڈ زون کے علاقہ میں احتجاج کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، جبکہ محکمہ داخلہ نے ریڈ زون ایکٹ پر عوام سے رائے مانگ لی ہے۔علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کے ایکٹ میں ترامیم کا فیصلہ کرلیا، پنجاب کے تمام رنگ روڈز کی ذمہ داریاں تفویض ہوں گی جبکہ نام بھی پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی ہوجائے گا، لاہور رنگ روڈ اتھارٹی نے ترمیمی مسودہ تیار کرلیا۔ قانون سازی کے لئے مسودہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو ارسال کر دیا گیا ہے جس کے بعد محکمہ قانون اور پھر پنجاب اسمبلی سے منظوری کیلئے ترمیمی ایکٹ بھیجا جائے گا، قانون میں ترمیم کے بعد راولپنڈی رنگ روڈ بھی موجودہ اتھارٹی کے دائرہ کار میں آجائے گا، لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ بھی پنجاب حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے۔واضح رہیکہ رنگ روڈ اتھارٹی کا قیام جولائی دوہزار گیارہ کو عمل میں لایا گیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…