لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اورنج لائن میٹرو ٹرین نے حکومت کو مالی مشکلات سے دوچار کر دیا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اربوں روپے کا قرض اب کھربوں میں دینا پڑے گا اور اب اورنج لائن ٹرین سفید ہاتھی بننے لگی ہے، اربوں کا قرض اب کھربوں میں دینا پڑے گا، پنجاب حکومت اب دو کھرب سے زائد رقم قرض کی مد میں
واپس کرے گی، ذرائع کے مطابق سابق پنجاب حکومت نے چین کے بینک سے قرض لیا تھا، واپسی کے لئے موجودہ حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے، 1.62 ارب ڈالر چین کے بینک سے قرض لئے گئے تھے جو کہ پنجاب حکومت نے بارہ سات میں واپس کرنے ہیں، پنجاب حکومت 2024 سے 2036 تک یہ قرضہ واپس لوٹانے کی پابند ہے۔