بہاول پور(آن لائن) لیڈر کے ساتھ سیلفی کا شوق کارکن کو مہنگا پڑگیا،مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن میں میزبان نے پارٹی ورکر کو تھپڑ رسید کردیا۔تفصیل کے مطابق ن لیگ کے بہاول پور سے تعلق رکھنے والے سابق رکن پنجاب اسمبلی و ضلعی صدر چوہدری خالد محمد ججہ کی رہائشگاہ پر ورکرز کنونشن تھا جس سے پنجاب کے صدر و رکن
قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ خان نے خطاب کیا ۔رانا ثناء اللہ جیسے ہی ورکرز کنونشن میں پہنچے جہاں ان کا استقبال کرنے والے ایک لیگی کارکن جب جب رانا ثناء اللہ کے ساتھ سیلفی لینی چاہی تو ساتھ کھڑے چوہدری خالد محمد ججہ نے کارکن کو تھپڑ رسید کر دیا جس پر کارکن مایوس ہو کر ورکرز کنونشن میں شرکت کیے بغیر واپس چلا گیا۔