31جنوری کی ڈیڈ لائن بھی تبدیل اپوزیشن نے دھرنے اور مستعفی ہونے کی نئی تاریخ دیدی

24  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد،کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی )نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے دھرنے کے لیے جنوری کے پہلے یا دوسرے ہفتے کا موسم موزوں نہیں ہے ، اس لیے ایک تجویز یہ ہے کہ جب اسلام آباد پہنچ

کر لانگ مارچ اختتام پذیر ہو تو وہاں جاکر حکومت کو ایک اور الٹی میٹم دیا جائے جو کہ 23 مارچ یا 23اپریل کا ہوسکتا ہے۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ اس وقت تک اگر حکومت مستعفی نہ ہوتو بعد میں پھر ایک نئے لانگ مارچ کی صورت میں جانے کی تجویز بھی زیر غور ہے کیونکہ اس کے بعد 23 مارچ سے 23 اکتوبر تک کا موسم ایسا ہے کہ جس میں بڑے آرام سے دھرنا دیا جاسکتا ہے۔دوسری جانب سابق صدر مملکت آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور شہید بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت پر27دسمبرکوگڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے جمعیت علمائے اسلام(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کوٹیلی فون کیا،جس میں دونوں رہنمائوں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال سمیت حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے بھی اہم بات چیت کی۔آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو شہید بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت پرگڑھی خدا بخش میں ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…