ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

پاکستان دُنیا کا دوسرا آلودہ ترین ملک بن گیا۔۔۔فضائی آلودگی کے باعث اوسط عمر میں کمی،اموات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا‎‎

datetime 23  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان دنیا میں آلودہ ترین ملکوں کی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر آ گیا.پاکستان میں انڈور و آئوٹ ڈور فضائی آلودگی کے نتیجے میں سالانہ 1 لاکھ 13 ہزار 500 اموات ہوتی ہے جبکہ فضائی آلودگی سے ماحول کو سالانہ 12.51 بلین امریکی ڈالر کا

نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔دستیاب مسودے کے مطابق فضائی آلودگی کے نتیجے میں پاکستانیوں کی اوسط عمر میں ڈھائی سال کی کٹوتی ہوئی ہے۔ عالمی ایئر کوالٹی انڈیکس رپورٹ 2019 کے مطابق پاکستان فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کا دوسرا آلودہ ترین ملک ہے۔وزارت موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان میں فضائی آلودگی کی جانچ اور اس میں بہتری لانے سے متعلق پاکستان کلین ایئر پروگرام 2020کا مسودہ مرتب کیا ہے۔مسودے میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ بنک کی رپورٹ 2019 کے مطابق پاکستان میں سالانہ بیماریوں اور اموات کی مجموعی تعداد میں سے 9 فیصد اموات فضائی آلودگی کے سبب ہورہا ہے۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…