جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمان کو بڑا دھچکا، ناراض رہنماؤں نے اسٹیبلشمنٹ سے معاملات طے کرنا شروع کر دیے

datetime 22  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما کامران مرتضیٰ نے پبلک نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی میں کچھ حضرات ناراض ہیں اور وہ مولانا سے ناراضگی اس حد تک لے گئے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سے خود معاملات طے کرنے لگ گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارا اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ ہے، پارٹیوں کے اندر اختلافات ہوتے ہیں اور ان اختلافات کی

وجہ سے ایسے الزام لگا دینا جس کے کوئی ثبوت نہ ہوں، مولانا شیرانی نے زیادتی کی ہے۔ واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سابق ایم این اے مولانا شجاع الملک اور مولانا گل نصیب نے مولانا شیرانی کی حمایت کر دی ہے۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کی قیادت پر تنقید کرنے والے مولانا شیرانی کے حق میں بلوچستان کے بعد خیبر پی کے سے بھی آوازیں اٹھنا شروع ہو گئیں۔ سابق ایم این اے مولانا شجاع الملک نے مولانا شیرانی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جے یوآئی کی تنظیم سازی اور رکنیت سازی میں خیانت ہوئی ہے، اختر شیرانی نے بھی خیانت کا کہا ہے۔مولاناشجاع الملک نے کہا کہ جے یو آئی کے لوگ سلیکٹیڈ ہیں،ن لیگ کے بیانیے پر اخترشیرانی کو تحفظات تھے،جس کے باعث اختر شیرانی کو فارغ کیا گیا۔ پی ڈی ایم،ن لیگ اور اصلاح کی بات کرنے والے کا فارغ کرنا زیادتی ہے، پی ڈی ایم میں جمع لوگ نیب کی وجہ سے ہیں۔دوسری جانب سابق سینیٹرمولانا گل نصیب کا کہنا تھاکہ جمعیت علمائے اسلام (فضل الرحمن) میں اب ٹکٹ نظریئے،کردار،صداقت کی بنیاد پر نہیں دیئے جاتے، ٹکٹ دینے کیلیے اب دوسرا پیمانہ بنا دیا گیا ہے، جمعیت میں نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے،پارٹی میں اب پیسے والوں کو آگے کیا جارہا ہے، مولانا شیرانی پارٹی کے سینئر ترین ممبر ہیں۔دوسری جانب جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ اسرائیل

کے بارے میں مولانا محمد خان شیرانی کی ذاتی رائے ہے اسرائیل کے بارے میں جے یوآئی کی پالیسی دوٹوک ہے جو جے یو آئی کے منشور میں طے ہے انہوں نے کہا کہ قوم اسرائیل کوتسلیم کر نے کی اجازت کسی کو نہیں دے گی جو لوگ اسرائیل کو تسلیم کر نے کے لیئے لابنگ کر رہے ہیں وہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے بیانات پڑھ لیں،پاکستان کی پالیسی اسرائیل کے حوالے سے

اول روز سے طے ہے مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ مولانا محمد خان شیرانی جے یوآئی کے کسی عہدے پر فائز نہیں صرف وہ ایک ابتدائی رکن ہے ان کے بیان کو جمعیت علماء اسلام کی پالیسی نہ سمجھا جائے مرکزی میڈیا آفس کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری میڈیا نمائندہ گان ست ٹیلی فونک گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہاکہ مولانا محمد خان شیرانی سے حکومت اور حکومتی

اداروں کی مدد سے بیان دلوایا گیا ہے ان کے رابطے زیادہ مضبوط لگتے ہیں مولا نا حیدری نے کہاکہ 24دسمبر کو جے یو آئی نے مجلس عاملہ اور صوبائی امراء ونظما ء کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں اس حوالے سے بھی غور کیا جا ئے گا انہوں نے واضح کیا کہ اجلاس پہلے سے طے شدہ ہے لیکن مولانا محمد شیرانی کے بیان کو اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا جا ئے گا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…