لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی دارالحکومت لاہور کو لاہور سٹی اور لاہور صدر کے نام پر دو حصوں میں تقسیم کرنے کی سفارشات سامنے آگئی ہے۔ جس کے مطابق شہر لاہور کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی
صورت میں لاہور سٹی اور لاہور صدر کے الگ الگ ایس ایس پی اور ڈی پی اوز تعینات کرنے کی تجویز ہے اس کے علاوہ لاہور کے دونوں حصوں میں صفائی، نکاسی آب، پولیس ، بلدیہ سمیت دیگر اظہار علیحدہ علیحدہ کرنے اور ان کے نظام علیحدہ علیحدہ چلانے کے حوالے سے بھی تجویز زیر غور ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لاہور کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے حوالے سے آئی جی پولیس پنجاب انعام غنی سمیت سیاسی رہنمائوں سے مشاورت بھی کی جائے گی جبکہ شہر کے گرد و نواح کے کچھ علاقوں کو لاہور کے دونوں حصوں میں شامل کرنے کی تجویز بھی دے دی گئی ہے۔ تاہم موٹروے کی حد بندی کے حوالے سے پنجاب حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے۔