پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

میئر اسلام آباد کے انتخابات، ن لیگ اور تحریک انصاف پنجہ آزمائی کیلئے تیار

datetime 21  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن نے میئر اسلام آباد کی خالی نشست کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے،پی ٹی آئی کی جانب سے ملک ساجد محمود جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے پیر عادل گیلانی کو نامزد کیا گیا ہے،میئر کی نشست پر ضمنی انتخاب28دسمبر کو ہوگاجبکہ آج امیدواروں کو انتخابی نشانات آلاٹ ہونگے۔وفاقی دارلحکومت میں

میئر اسلام آباد کی خالی نشست پر پاکستان تحڑیک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے میئر اسلام آباد کی نشست کیلئے اس وقت12امیدوار میدان میں موجود ہیں تحریک انصاف کی جانب سے ملک ساجد محمود جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے پیر عادل گیلانی کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میئر اسلام آباد کے ضمنی انتخاب کے لیے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کو ریٹرننگ افسر تعینات کیا گیا تھا اور امیدواروں کو آج 22 دسمبر کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والے اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز نے 6 اکتوبر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ان کے اختیارات میں مداخلت کی جارہی ہے اور انہیں کام کرنے نہیں دیا جارہا ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے وزارت قانون کے ساتھ معاملے پر مشاورت کے بعدشیخ انصر عزیز کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے عہدے پرانتخابات کی تاریخ مقرر کردی تھی۔دوسری جانب اسلام آبادہائیکورٹ نے میئر اسلام آباد کا الیکشن روکنے کی استدعا مسترد کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے میئر اسلام آباد کا الیکشن روکنے کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔فیصلے میں درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈپٹی میئرز، میئر کا الیکشن نہیں لڑسکتے، ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…