وزیراعلی پنجاب عثمان بزداربھی کرونا کا شکار ہو گئے

21  دسمبر‬‮  2020

لاہور( این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کورونا کا شکار ہو گئے جس کے بعد انہوںنے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق طبیعت ناساز ہونے اور کورونا وائرس کی علامات پر محکمہ صحت کی ٹیم نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا ٹیسٹ لیا

جس کی رپورٹ موصول ہونے پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے ۔ بتایاگیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کورونا مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب ویڈیو لنک کے ذریعے سرکاری امور سر انجام دیں گے ۔مزید بتایاگیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سے قریبی رابطے میں رہنے والے ان کے سٹاف کے بھی ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ، کابینہ کے اراکین ، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشیدچیمہ نے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…