منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایل این جی ریفرنس ،عدالت نے کس کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

datetime 21  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)ایل این جی ریفرنس میں دو غیر ملکی کنسلٹنٹس کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔پیر کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت احتساب عدالت راولپنڈی میں ہوئی۔نیب تفتیشی افسر کی

جانب سے ملزمان کے سمن اور قابل ضمانت وارنٹس کی تعمیلی رپورٹ پیش کی گئی۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان کے سمن اور قابل ضمانت وارنٹس ہائی کمیشن کے ذریعے برطانیہ بھیجے تھے، ملزمان سمن اور وارنٹس ملنے کے باوجود پیش نہیں ہو رہے۔احتساب عدالت نے سمن کے باوجود پیش نہ ہونے پر غیر ملکی کنسلٹنٹس فلپ ناٹمین اور شنا صادق کے ناقابل ضمانت وارنٹس گرفتاری جاری کر دئیے۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (نیب) نے فلپ ناٹمین اور شنا صادق کو شاہد خاقان عباسی کا شریک ملزم نامزد کیا تھا۔شنا صادق اور فلپ ناٹمین پر بطور کنسلٹنٹ بدنیتی پر مبنی رائے دینے کا الزام ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…