اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہ نواز شریف کا بیانیہ بھی یہی ہے کہ خواہ کوئی کردار ہو یا ادارہ ہو ،پارلیمنٹ کا کوئی سیاستدان یا غیر سیاستدان ہو ، وہ اپنے آپ کو آئینی کردار تک محدود کرے اور
اس ملک کو آئین اور قانون کے مطابق چلایا جائے ،عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے ۔تفصیلات کے مطابق صحافی کے سوال پر رانا ثنا ء اللہ کا کہنا تھا کہ اگر آپ پاکستان مسلم لیگ پر تنقید کرتے ہیں تو اس میں نواز شریف کا نام استعمال کر لیں تو دونوں میں کوئی فرق تو نہیں ہے کیونکہ ن لیگ ہی نواز شریف ہے ۔ اگر آپ پی ایم ایل این کا نام لیں تو بھی وہ بنتا اور اگر ان کا نام لیں تو بھی پی ایم ایل این کا نام ہی آتا ہے ۔ ان چیزوں سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے لاہور جلسے میں جو تقریر کی انہوں نے تو وہاں پر کسی کا نام نہیں لیا، تو کیا جو بات وہ کہنا چاہتے تھے وہ لوگوں کی سمجھ میں نہیں آئی ، بلکہ لوگ زیادہ آسانی سے بات کو سمجھ گئے ، نام لینے سے جتنی سمجھ آئی تو اس دن نام نہ لینے سے زیادہ سمجھ آئی ہے ۔