اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سینٹ الیکشن شو آف ہینڈ سے کروانے کا اعلان، مولانا فضل الرحمان نے سخت مخالف کر دی

datetime 16  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاول پور(آن لائن) جمعیت علماء اسلام و پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ سینٹ کے انتخابات کے حوالے سے حکومت کے اعلانات سے ثابت ہوتا ہے کہ پوری کابینہ جاہل کابینہ ہے جس کو سینٹ کے انتخابات کا کچھ پتا نہیں ہے چیئر مین الیکشن کمیشن کو سینٹ کے انتخابات کے حوالے حکومت کے اعلان کا نوٹس لینا چاہیے۔وہ بہاول پور جامعہ صدیقیہ میں میڈیا نمائندگان

سے گفتگو کر رہے تھے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سینٹ کے الیکشن مارچ کی بجائے فروری میں کرائیں گے اور ووٹنگ شو آف ہینڈ سے کرائی جائے گی آئین کی رو سے الیکشن شیڈول کا اعلان اور راریخ کا اعلان خالصتاً الیکشن کمیشن کا اختیار ہے حکومت یا وزیر اعظم کو کس نے اختیار دیا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کا اختیار استعمال کرئے اس لیے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عمران خان کے اس فیصلے اور اعلان کا نوٹس لیں کہ وزیر اعظم نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے شو آف ہینڈ پر سینٹ کا الیکشن کرانا آئین پاکستان کی نفی ہے آئین کی رو سے سینٹ کا الیکشن خفیہ بیلٹ پیپر کے ذریعے کیا جا سکتا ہے اور اس طریقہ کار کو صدارتی آرڈینس کے ذریعے تبدیل نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی سپریم کورٹ آئین تبدیل کرسکتی ہیانہوں نے کہاکہ سینٹ کے الیکشن مں اگر ایک امیدوار پوائنٹ مکمل کرلیتا ہے تو اس کے بچے ہوئے پوائنٹ اگلے امیدوار کو مل جاتے ہیں اس لیے شو آف ہینڈ کے ذریعے الیکشن کیسے ہو سکتے ہیں پوری کابینہ ہی جاہل ہے اور پھر کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم استعفے نہیں دیں گی اگر پی ڈی ایم استعفے نہیں دے رہی تو حکومت اس قدر بدحواس اور حواس باختہ کیوں رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 16 دسمبر ملکی تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب ملک دولخت ہوا،اے پی ایس کا سانحہ ہوااسی دن باجوڑ میں ڈرون حملہ کرکے درجنوں مدرسے کے بچوں کو شہید کیا گیا

اس لیے میں اس دن کو ملکی تاریخ کا سیاہ دن قرار دیتا ہوا۔انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہو وہ کیوں ایک ناجائز حکومت کو تحفظ دے رہی ہے میڈیا بھی حقائق عوام کو دیکھائے لاکھوں کے اجتماع کو ہزاروں کا اجتماع ثابت کرکے وہ عوام کی حکومت سے نفرت کو ختم نہیں کرسکتے کیونکہ عوام حکومت کا خاتمہ اور اپنے ووٹ کا حق چاہتی ہیں وہ مہنگائی سے تنگ

آچکی ہے اس حکومت میں 30 لاکھ افراد کو بیروزگار کیا گیا سکول بند کر دیئے گئے پوری دنیا میں سکول کھلے ہوئے ہیں پاکستان میں سکولز بند کرکے تعلیم کا بیڑا غرق کیا جارہ ہے ایک سوال کے ضواب میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ نیب جو میرے خلاف الزام لگا

رہی ہے ان کو پتا ہی نہیں کہ ان کا واسطہ کس بلا ہے پی ڈی ایم میں سب جماعتیں ایک پیچ پر ہے ابھی ہم نے اپنے کارڈز مکمل طور پر شو نہیں کیے انہوں نے کہا کہ 26 دسمبر کو بہاول پور میں ریلی ہو گی اور ضروت ہوئی تو میں کود اس ریلی کی قیادت کرونگا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…