منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سرکاری گاڑی کیلئے پٹرول اپنی جیب سے ڈلوایا، نہ میں نے تنخواہ لی نہ مراعات بطور وزیر اعلیٰ کبھی گاڑی پر جھنڈا نہیں لگایا، شہبازشریف کی جج کے سامنے صفائیاں

datetime 16  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)احتساب عدالت نے شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کے 2 گواہوں پر جرح مکمل کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مزید ایک گواہ کو طلب کر لیا۔احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے ریفرنس پر سماعت کی۔ جیل حکام نے شہباز شریف

اور حمزہ شہباز کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔ دوران سماعت شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے نیب کے گواہ ڈپٹی سیکرٹری پنجاب اسمبلی فیصل بلال کے بیان پر جرح مکمل کی۔نیب گواہ نے شہباز شریف کی بطور رکن اسمبلی تنخواہوں اور مراعات کا ریکارڈ پیش کیا اور بتایا کہ شہباز شریف نے 1988 سے 90 تک بطور رکن اسمبلی کوئی مراعات وصول نہیں کی۔ وکیل نے نشاندہی کی کہ نیب کے گواہ نے غیر قانونی طور پر ریکاڈر پیش کیا کیونکہ وزیر اعلی کی تنخواہوں اور مراعات کا ریکارڈ کا محکمہ ایس این جی ڈی کے پاس ہوتا ہے۔دوران سماعت اپوذیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ جو غلط الزامات لگائے جا رہے ان کو کلئیر کرنا چاہتا ہوں، سرکاری گاڑی کے لیے پٹرول اپنی جیب سے ڈلوایا، نہ میں نے تنخواہ لی نہ میں نے مراعات لیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ بیماری میں سارا علاج اپنی جیب سے کرایا، کبھی سرکاری رہائش گاہ استعمال نہیں کی، بطور چیف منسٹر کبھی اپنی گاڑی پر جھنڈا نہیں لگایا، نیب کے گواہ یہ سارا ریکارڈ بھی عدالت کے سامنے پیش کریں۔ عدالت نے شہباز شریف خاندان کے خلاف مزید گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے کارروائی 22 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…