اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین بلاول بھٹو زراری کی ترجمانی سے مصطفی نواز کھوکھر کے استعفے دینے کا معاملہ ،بلاول بھٹو زرداری مصطفی نواز کھوکھر کو منانے کے لئے خود متحرک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے مصطفی نواز کھوکھر سے رابطہ کیا جس کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور مصطفی نواز کھوکھر
کے درمیان ملاقات طے پا گئی، زرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے مصطفی نواز کھوکھر کو ملاقات کیلئے کل بدھ کو لاہور بلا لیا۔ ذرائع کے مطابق مصطفی نواز کھوکھر ملاقات میں اپنے تحفظات سے پارٹی چیئرمین کو آگاہ کریں گے، بلاول بھٹو مصطفی نواز کھوکھر کو استعفیٰ واپس لینے کے لئے قائل کریں گے