اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ پی ڈی ایم جماعتیں جلسے کے بعد بری طرح ایکسپوز ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کی پی ڈی ایم جلسہ سمیت قومی معاملات پر
قریبی رہنماوں سے مشاورت ہوئی۔ وزیر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم جماعتیں جلسے کے بعد بری طرح ایکسپوز ہو گئیں، عوام کے سامنے جعلی بیانیئے کی مکمل حقیقت آ چکی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاہوریوں نے پی ڈی ایم شو کو مسترد کر کے بڑا فیصلہ دے دیا، ن لیگ اورپی پی نےاپنی تحریک کو دفن کرا لیا۔پارٹی رہنماؤں نے کہاکہ استعفوں کے معاملے پر پوری پی ڈی ایم کنفیوژن کا شکار ہے، جلسے میں مداخلت نہ کرنے کا حکومتی فیصلہ درست تھا۔ انہوں نے کہاکہ گلگت انتخابات اور جلسوں میں ناکامی کے بعد پی ڈی ایم بیانیہ دم توڑ چکا ہے۔