موٹر وے پر سفر کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں کسی بھی مشکل کی صورت میں ہیلپ لائن پر رابطہ کرنے کی ہدایت

14  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)موٹروے ایم فائیو روہڑی سے رحیم یار خان جبکہ موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ، موٹر وے ایم تھری ننکانہ صاحب سے عبد الحکیم اور ملتان سے خانیوال شدید دھند کی وجہ سے بند کردی گئی  ۔ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد

کے مطابق قومی شاہرات پر حد نگاہ 30سے 200میٹر تک ہے۔ موٹروے ایم فور پر پنڈی بھٹیاں، سانگلہ ہل ، فیصل آباد,گوجرہ،شور کوٹ اور عبد الحکیم میں دھند ہے ۔ موٹروے ایم تھری پر ننکانہ ،جڑانوالہ، سمندری ،رجانہ ، پیر محل اور درخانہ میں دھندہے۔ موٹروے ایم تھری ، ایم فور دھند والے مقامات پر حد نگاہ 30 سے 150میڑ تک ہے ۔ موٹروے ایم فائیو پر شجاع آباد،اوچ شریف اور رحیم یار خان میں دھند حد نگاہ 150 میٹر تک ہے ۔ روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کر یں۔ روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔ تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں۔ موٹروے پولیس کی ہمسفر ایپ سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…