منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یہ ملک غیر جمہوری قوتوں کی مزید مداخلت کی تاب نہیں لا سکتا ،اس نظام کو بدلے بغیر کوئی چارہ نہیں، نواز شریف کا دعویٰ

datetime 13  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن ) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے لاہور کے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ نظام کو بدلنا ہوگا اور اس کو بدلے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے۔یہ ملک غیر جمہوری قوتوں کی مزید مداخلت کی تاب نہیں لا سکتا اور جو دخل اندازی کرتے ہیں

انہیں بھی اب سمجھ لینا چاہیے کہ ملک اس کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا۔ لاہور میں مینار پاکستان میں پی ڈی ایم کے جلسے میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اس نظام کو بدلے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے کیونکہ اس ہائی جیک جمہوریت میں آپ کے مستقبل کو اغوا کیا گیا ہے اور اس بات کو جتنی جلدی سمجھ لیا جائے اتنا ہی اچھا ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج ہمیں ایسا نظام چاہیے جس میں ریاست کے اوپر ریاست نہ ہو، انہوں نے مزید کہا کہ کوئی قوم اپنی فوج سے نہیں لڑ سکتی۔ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں جب پاکستانی عوام نے انہیں تیسری مرتبہ وزیراعظم بنایا اور ان کے بھائی شہباز شریف کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کیا تو ملک میں دہشت گردی تھی، لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے معاشی مسائل تھے اور کئی کئی گھنٹے گیس میسر نہیں آتی تھی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا کہ جب ماضی میں بھارتی وزیراعظم واجپائی پاکستان آئے تو اسی مقام، مینار پاکستان پر، انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کے وجود کو تسلیم کرتے ہیں اس کا اپنا مقام ہے اس کی اپنی مہر ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…