اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پی ڈی ایم کی ڈوبتی کشتی سے لوگوں نے چھلانگیں لگانا شروع کر دیں،لیگی اراکین کا وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے رابطے کا دعویٰ

datetime 12  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ (ن) لیگی اراکین اسمبلی وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ سے رابطے میں ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی ڈوبتی کشتی سے

لوگوں نے چھلانگیں لگانا شروع کر دی ہیں، بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ نواز کا استعفیٰ پی ڈی ایم کی صفوں میں پھیلنے والی مایوسی کا آئینہ دار ہے۔ مریم نواز پی ڈی ایم کی ماچس ہاتھ میں پکڑ کر پورے پاکستان کو آگ لگانے نکلی ہیں، ان کی ڈوبتی کشتی میں کوئی سوار نہیں ہو گا، ان کے اپنے ممبران ہچکولے کھاتی کشتی سے چھلانگیں لگا کر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سے رابطے میں ہیں۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عمران خان عوامی لیڈر ہے ، بھان متی کا کنبہ عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، پاکستان میں سب سے بڑے سیاسی جلسے کرنے کا اعزاز عمران خان کو حاصل ہے، یہ گیارہ جماعتیں مل کر بھی تحریک انصاف کے جلسوں کا ریکارڈ نہیں توڑ سکتیں، تحریک انصاف کی حکومت اپنی ایمانداری اور محنت سے عوام کے دلوں پر راج کرتی رہے گی،پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت آپ کے ناپاک عزائم کو قانون کی عملداری سے خاک میں ملا دے گی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…